ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کی گروسدھیندرا ڈگری کالج کو بی کام فورتھ سم میں شاندار کامیابی؛ 96.07فی صد نتائج

بھٹکل کی گروسدھیندرا ڈگری کالج کو بی کام فورتھ سم میں شاندار کامیابی؛ 96.07فی صد نتائج

Mon, 15 Jul 2019 20:32:28    S.O. News Service

بھٹکل :15؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)گزشتہ مئی کے مہینےمیں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی طرف سے منعقدہ بی کام ،4سمسٹر کے  امتحان میں شری گرو سدھیندرا ڈگری کالج بھٹکل نے شاندار کامیابی درج کی ہے اور اس کی کامیابی کی شرح 96.07فی صد  درج کی گئی ہے۔

کالج کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق کالج کی طالبہ سیونتی دیواڑیگا نے 93.38فی صد نمبرات کے ساتھ اول، ممتا ایم گونڈ 91.38فی صد نمبرات کے ساتھ دوم اور منوج ایرپا نائک 91.25فی صد کے ساتھ سوم  مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایف ایس، کارپوریٹ اکاؤنٹنگ، ایل پی بی، ایف ایف ایم، بزنس اسٹسٹکس مضامین میں 15طلبا وطالبات نے 100 فیصد نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 

طلبا کی بہترین کارکردگی پر بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کی انتظامیہ ،  کالج  پرنسپال،  اساتذہ و غیر تدریسی عملہ نے تمام طلبا کو مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: